
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس میں معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
گرتی ہوئی معاشی صورتِ حال پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں معاشی صورتِ حال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کیا کہا؟
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے بنیادی اصلاحات کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے ہیں۔
پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 28 دسمبر کو اجلاس بلانے کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ورکنگ گروپ معیشت اور گورننس پر سفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپوں میں پاکستانی اور بیرونِ ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک 8 ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز سے مقابلہ ، بدنام افغان ڈاکو مارا گیا
کراچی میں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران پاکستان رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔
-
پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے ملزم نوید نے جھوٹ بولا: عمر سرفراز
مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آ گیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے جھوٹ بھی بولا۔
-
عمران خان پر حملہ کرنیوالے ایک سے زائد تھے: مصدق عباسی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زائد لوگ تھے، کتنے یہ بات سامنے آنا باقی ہے۔
-
پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری
کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔
-
کسی پاکستانی شہری پر یو اے ای کے ویزے کی پابندی نہیں: قونصل جنرل امارات
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراچی کے لیے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستان کے بیشتر شہروں میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے یو اے ای کے ویزے کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
-
ن لیگ ہمیشہ وعدہ خلافی کرتی ہے: کامل علی آغا
مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ وعدہ خلافی کرتی ہے۔
-
شوہر کی ٹرولنگ کرنے پر ریحام خان نے خاتون صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی۔
-
قیامِ پاکستان سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو ملے تحائف کی تفصیل، کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیامِ پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملے تحائف کی تفصیل دینے کی درخواست پر کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔
-
اعظم سواتی متنازع ٹویٹ کیس، ریاست کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس میں ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔
-
کراچی: پولیس مقابلے اور عوام کے تشدد سے 3 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقوں کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر میں فائرنگ، عوام کے تشدد اور پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
-
مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے: ملک احمد خان
مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔
-
کراچی، کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی میں بلدیہ، اتحاد ٹاؤن میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کا 3 ملزمان گاڑی پر پیچھا کر رہے تھے۔
-
گوادر پولیس کی ’حق دو تحریک‘ دھرنے کے خلاف کارروائی
رپورٹس کے مطابق پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے، پولیس کارروائی کے بعد لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے ہیں۔
-
کراچی پولیس سے متعلق حافظ نعیم کا بیان تعصب سے بھرا ہے، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم کا بیان کہ کراچی پولیس میں ایک بھی مقامی نہیں افسوسناک اور تعصب سے بھرا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ کیا جماعت بھول گئی ہے کہ کراچی کے درسگاہوں میں اسلحہ انہی کے لوگوں نے پہنچایا اور تعلیم کو تباہ کیا۔
-
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار
اسکردو منفی بارہ ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ استور منفی آٹھ، قلات منفی سات، کوئٹہ منفی پانچ اور کراچی میں درجہ حرارت 9 اعشاریہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔