
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمٰن کا سابق وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل ایک بیانیےکی تلاش میں ہیں۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان 4 ماہ سے عالمی سازش کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اب خود کہہ رہے ہیں کہ ایک سال پہلے معلوم تھا کہ حکومت جا رہی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان تحریکِ عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے اداروں کو ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی نیوٹرلز کی منت سماجت میں پاؤں پکڑ لیتے ہیں، کبھی دھمکیوں پر اتر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- بارشوں سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ ہے: شیری رحمٰن
- شیری رحمٰن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ کیا عمران آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟ اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے 4 سال میں ثابت کیوں نہیں کر سکے؟
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اب دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں تھا۔
شیری رحمٰن نے سوال اٹھایا کہ کیا بیانیہ بنانے کے چکر میں عمران خان چینی، گندم اور ادویات کے کیسز بھول گئے؟ پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی اور دیگر کرپشن کیسز بھول گئے ہیں؟ موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیں؟
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق پنجاب حکومت کی لوٹ مار کی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں، کرپشن اور بدعنوانیوں میں پونے 4 سال گزارنے کے بعد عمران خان نیک اور ایماندار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
روس کی گیس فراہمی میں کٹوتی سے 12 ممالک متاثر ہیں، ای یو
یورپی یونین کے موسمیاتی پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 12 ممالک روس کی گیس فراہمی میں کٹوتی سے متاثر ہیں۔
-
لاپتہ زاہد امین کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ زاہد امین اور صادق امین کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران زاہد امین کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
-
کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومتی کارکردگی سامنے آگئی: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کل رات 20 منٹ کی بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آ گئی ہے۔
-
پاکستان سے معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، روسی قونصل جنرل
کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
-
دعا زہرا کی عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کرینگے، وکیل جبران ناصر
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
-
عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی مسئلے میں دلچسپی نہیں، ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں
-
قونصل جنرل UAE بخیت عتیق الرومیتی کا سندھ اسمبلی کا دورہ
کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔
-
آرٹیکل 63A کی تشریح پر نظرِ ثانی کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست دائر
سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرِ ثانی کے لیے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔
-
یہ پی ٹی آئی دور کی کس اہم شخصیت کی تصویر ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہر روز کئی مشہور شخصیات نئی نئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں
-
پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے: مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔
-
گزشتہ حکومت کے فیصلوں کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے: عائشہ غوث پاشا
وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے۔
-
سندھ کے بلدیاتی انتخابات، علی زیدی کو کس بات کا خدشہ ہے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر خدشہ ظاہر کردیا
-
دعا زہرا کے والد نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔
-
سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین بدین میں ادا کر دی گئی۔
-
پاکستان: کورونا شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی، 1 اور مریض فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
-
پشاور: جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ، 3 زخمی
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔