
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، میرا خیال ہے عمران خان مزید 15 دن وزیر اعظم رہیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں یہی کہہ رہا تھا مسئلے کا حل الیکشن ہی ہے، عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیے ان کی بغیر ووٹنگ الیکشن کی بات مانی گئی ہے۔
Table of Contents
نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
گورنر پنجاب کی برطرفی کی اندرونی کہانی
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری محمد سرور نے ذہنی طور پر عہدہ چھوڑ دیا تھا
-
تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ریحام خان نے کیا کہا؟
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان کا بھی تحریک عدم مسترد ہونے کے بعد بیان سامنے آگیا۔
-
اسپیکر کی رولنگ ختم کی جائے، متحدہ اپوزیشن کی پٹیشن تیار
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ ختم کی جائے۔
-
وزراء نے عمران خان کی انا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزراء نے عمران خان کی انا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، یہ عمل غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے
-
آج جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی ISPR
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے کے سوال پر جواب میں ایبسولیوٹلی ناٹ کا دو ٹوک جواب دیدیا۔
-
بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا سب سے بڑی عالمی سازش تھی، چوہدری سرور
پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا سب سے بڑی عالمی سازش تھی۔
-
چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ پہنچ گئے
سپریم کورٹ آف پاکستان کے تالے کھول دیئے گئے، پیپلزپارٹی کے وکلا سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
-
وفاقی کابینہ تحلیل کر دی گئی: فواد چوہدری
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اسمبلی توڑنے کے بعد فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔
-
عمران خان نگران وزیرِ اعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرینگے
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی توڑے جانے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نگران وزیر ِاعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ رہے ہیں۔
-
جنونی کو سزا نہ دی تو ملک میں جنگل کا قانون چلے گا، مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔
-
شہباز شریف نے عمران خان کو غدار قرار دے دیا
مسلم ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آئین اور جمہوریت کا غدار قرار دے دیا
-
اللّٰہ کا شکر میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا، برطرف گورنر پنجاب
پنجاب میں برطرف ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا۔
-
آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 اور 6 کیا ہیں؟
آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 5 مملکت سے وفاداری، دستور اور قانون کی اطاعت سے متعلق ہے جب کہ آرٹیکل 6 سنگین غداری کے بارے میں ہے۔
-
ابھی ابھی سپریم کورٹ جائیں گے، ووٹنگ آج ہی ہوگی، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تعداد مکمل تھی، ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم قومی اسمبلی میں دھرنا دیں گے
-
صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔
-
نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔