Categories
Breaking news

عمران خان لیہ میں ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے: شہباز گِل

عمران خان لیہ میں ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے: شہباز گِل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آج لیہ میں ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے۔

شہباز شریف کا علاج پاکستان کے اسپتالوں میں ہوگا، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے جھوٹ اور مکر سے ڈسے گئے ہیں، اب ایسا نہیں ہو گا، اب شہباز شریف نہیں جاسکیں گے، احتساب کرانا ہو گا، اب شہباز شریف کا علاج پاکستان کے اسپتالوں میں ہوگا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہو ں نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان اور ساہیوال کی 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہونے جا رہا ہے۔

شہباز گِل کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں لیہ کو اس کا حق ملنے جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان 200 بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *