Categories
Breaking news

عمران خان فرح گوگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان فرح گوگی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب فرح گوگی کو اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران خان کی لوٹ مار ہے، تباہ معیشت، بیروزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ بھی ان کی کرپشن اور لوٹ مار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے دور میں آٹا، چینی، گھی، دوائی، کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج الحمدللّٰہ یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر رمضان میں ایک کلو چینی کیلئے قطاریں نہیں لگیں، ‎آج عوام کو 4 سال کے بعد صرف 2 ہفتوں میں سستا آٹا، چینی اور گھی مل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آج سعودی عرب اور یو اے ای سے ملکی ترقی کیلئے کاروباری شراکت داریاں ہورہی ہیں، عمران صاحب کشکول لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے، ان کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ آج عوام کو 4 سال کے بعد سستی چینی آٹا اور گھی مل رہا ہے کیونکہ کارٹلز اور مافیا مسلط نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.