Categories
Breaking news

عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت کی ملاقات

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

نواز شریف آرمی چیف کو کہے گا عمران خان کو فارغ کرو، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، پنجاب میں ہماری حکومت ہےاس کے باوجود میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا، یہاں انصاف نہیں اس لیے لوگ یورپ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں سے اسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *