
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محمود خان نے گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کے بیانات پر عمران خان کو قانونی پوزیشن سےآگاہ کیا۔
ملاقات میں محمود خان نےخیبرپختونخوا سےلانگ مارچ کے قافلوں کی سیکورٹی سے متعلق بھی سابق وزیراعظم کو بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کی سطح پر کارکنان کو زیادہ سے زیادہ منظم کیا جائے۔
نواز، زرداری اور مولانا کا قبل از وقت الیکشن سمیت متبادل آپشنز پر بات سے صاف انکار
اوکاڑہ میاں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل…
عمران خان نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوجلد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے سیاسی و معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کسی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوتا، عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ادارے کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر شہری کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔
-
ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے پاکستان کے مشورے ہورہے ہیں، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہےہیں۔
-
مریم نواز کو ’سیاسی میم‘ نے ہنسا دیا
ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو آج بھی ٹوئٹر پر متحرک دیکھا گیا۔
-
عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میر جعفر اور جانور کے القابات کے بعد کون ہے جو ادارے سے غداری کر سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے۔
-
قوم کو بھنور سے نکالنےکیلئے عدلیہ شنوائی کرے، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت غلط ڈائریکشن میں چل رہاہے، ملک میں سیاسی بحران کی کیفیت ہے، جس سے نکلنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔
-
سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر
حکومت نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
-
کراچی: 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد، وزیراعظم افتتاح کریں گے
کراچی ایکسپو سنٹر میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
کراچی میں سپر ہائی وے پر قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر ہارون کو قتل کر دیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔
-
ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج
کراچی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
-
ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن فوری روکنے کی درخواست جمع کرادی
درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے
-
وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لندن سے واپسی ایک بار پھر مؤخر
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لندن سے پاکستان واپسی ایک با پھر مؤخر کر دی۔
-
کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ڈی جی ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
-
عمران خان اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں
-
شعیب ملک کے ٹیم چھوڑنے پر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرانچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم چھوڑنے پر شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔