Categories
Breaking news

عمران خان سے ملاقات کیلئے پرویز الہٰی زمان پارک پہنچ گئے

ویڈیو گریب بشکریہ ٹوئٹر
ویڈیو گریب بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور حسین الہی کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پرویز خٹک شریک ہیں۔

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شبلی فراز، علی امین گنڈاپور بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں آج کے جلسے کی تقریر اور سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *