Categories
Breaking news

عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعلیٰ کے پی کی زمان پارک آمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان زمان پارک پہنچ گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی کچھ دیر بعد عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان آج اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے

لاہور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور…

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے فیصلے پر پرویز الہٰی کی تائید بھی حاصل ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *