
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور بار بار کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اپنے اثاثوں اور اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار بتا رہا ہے کہ کس طرح سے چیریٹی کا پیسہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں آیا، 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن نے عمران خان کے خلاف فائل کیا، اکبر ایس بابر نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے، پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے۔
350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، ان کے چار ملازمین کے ناقابل تردید شواہد ہیں جن کے اکاؤنٹس میں تقریبا 750 ملین ڈالر آئے۔
محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اگر یہ بات غلط ہے تو پی ٹی آئی لندن کی عدالت میں مقدمہ کرے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہوں نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، ن لیگ کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے، ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پارٹی اور تمام اراکین نے اثاثوں کے جوابات دیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان
کراچی میں اگست کے دوران بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
-
سابق ڈپٹی اسپیکر کو نااہل کرانے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ
رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ لکھ دیا۔
-
شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی
شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی نے صورتِ حال مزید خراب کر دی۔
-
منی لانڈرنگ کیس، شہباز اور حمزہ فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فرد جرم کے لیے منی لانڈرنگ کیس کی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
-
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 3 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 3 افراد کی جان لے لی۔
-
اپوزیشن کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پرویز الہٰی
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
-
شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش، سیلابی ریلے
شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی، جس کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔
شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی، جس کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ -
ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات پلان نہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ستمبر میں پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا کوئی پلان نہیں۔
-
ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردی، فیاض چوہان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا۔
-
بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللّٰہ شہید اور نائیک میر محمد زخمی ہوگئے۔
-
کراچی کی موٹرسائیکل سوار لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ساتھ خاتون پروفیسر کی فخریہ تصویر
کراچی کی نجی یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر نے شہر کی موٹر سائیکل سوار خاتون پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر فخر یا طور پر شیئر کی ہے۔
-
محسن حسن بٹ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کردیے گئے
ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) محمد طاہر رائے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کی مدت ملامت میں توسیع
وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ڈاکٹر مختار کی بطور چیرمین تقرری کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر شائستہ سہیل کی مدت ملامت میں توسیع کردی گئی ہے۔
-
لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 2 سال بعد پروازوں کے لیے کھل گیا
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کو 2 سال کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد جمعہ کی رات 10 بجے پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔
-
وزیر اعظم اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ، صحت اور سماجی شعبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال ہوا۔
-
امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرالجہتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔