Categories
Breaking news

عمران خان سے سخت سوال کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر نے کہا ہے کہ انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر میلیسا چان (Melissa Chan) نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔

خاتون اینکر نے عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔

میلیسا چان نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں، کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟

جرمن ٹی وی اینکر کے سخت سوالات، عمران کا براہ راست جواب دینے سے گریز

لاہورجرمن ٹی وی اینکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی…

عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ اپنے دور میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *