Categories
Breaking news

عمران خان سے توشہ خانہ تحائف خریدنے والا شخص سامنے آگیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانے کے جو تحائف بیچے تھے اُن کا خریدار سامنے آگیا۔

دبئی کی کارروباری شخصیت عمر فاروق نے عمران خان کے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے تھے۔

عمر فاروق کا خصوصی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں نشر کیا جائے گا۔

رواں برس 21 اکتوبر کو توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کےلیے نااہل قرار دیا تھا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *