
سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں ہم نے معاشرے کو بھی بچانا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قاسم سوری پر حملہ پلان کر کے کیا گیا، کوئی شخص سحری کر رہا ہو اور ڈالے میں جا کر لوگ حملہ کر دیں اس کا نوٹس ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو عدالتیں 24 گھنٹے کھلی ہیں، ان سے درخواست ہےاس کا نوٹس لیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ ہر دو گھنٹے کے بعد ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف کا کیس لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر غیر ملکی سازش سے قبضہ کیا گیا اس وجہ سے ملک تفریق کا شکار ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، پاکستان میں تقسیم کی بہت بڑی وجہ الیکشن کمشنر کا رویہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگائیں گے تو ملک میں تقسیم بڑھے گی، تاریخ کا سبق ہے معاشروں کو تقسیم نہیں کیا جاتا جوڑا جاتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہو تو تقسیم پیدا نہیں ہوتی، پاکستان کے معاشرے میں تقسیم ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا کنڈکٹ کافی عرصے سے مناسب نہیں ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
جامعہ کراچی: چینی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ کا احتجاج
جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے اور چینی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبہ کا احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
-
عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کیا: مریم نواز
’عمران خان نے مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کیا‘
-
پولیس تعاون نہیں کر رہی، نمرہ کاظمی کے والدین عدالت پہنچ گئے
کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہو کر ڈیرہ غازی خان میں نکاح کرنے والی نمرہ کاظمی کے والدین عدالت پہنچ گئے۔
-
قاسم خان سوری کی درخواست پر مقدمہ درج
قاسم سوری کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں گرشتہ رات واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-
زارا نور عباس بھی اپنے عید کے جوڑے کیلئے پریشان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی کئی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جن کی عید کے کپڑے ابھی تیار نہیں ہوئے اور شوپنگ بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
-
آزاد کشمیر: نوجوان کو منگیتر نے جلا دیا
آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے گاؤں ڈھنگالی میں 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کر دیا گیا۔
-
روضۂ رسولؐ والے واقعہ نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے: شازیہ مری
وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ روضہ رسول ﷺ پر پیش آنے والے واقعہ نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔
-
وزیرِاعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات متوقع
سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات متوقع ہے۔
-
جامعہ کراچی دھماکا: UN کی سلامتی کونسل کی مذمت
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی یونی ورسٹی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔
-
عیدالفطر پر تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
-
صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی، سابق وزیر توانائی
سابق وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا پے کہ صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔
-
مسجد نبویﷺ واقعے کے بعد عمران خان کا پہلا ٹوئٹ
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں آج یوم القدس کے موقع پر ہم قابض اسرائیلی افواج کے تشدد اور ظلم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
-
بنی گالا میں دعائے شب کا اہتمام کیا گیا
عمران خان کی رہائش گاہ پر معروف اسلامک اسکالر، مولانا طارق جمیل کی موجودگی میں دعائے شب کا اہتمام کیا گیا۔
-
ہمیں دین پر لیکچر دینے والے اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے: ایمان مزاری
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے مدینہ منورہ میں ناخوش گوار واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دین پر لیکچر دینے والے اپنے آپ کو بے نقاب کر چکے ہیں۔
-
صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر پی ایف یو جے کی شدید مذمت
صحافیوں کو ہراساں کئے جانے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
-
جامعہ کراچی دھماکا: لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل
سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی، نے جامعہ کراچی میں خودکُش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔