Categories
Breaking news

عمران خان سچ بول رہا ہے جو سب کو برا لگتا ہے، یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد - فوٹو: فائل
ڈاکٹر یاسمین راشد – فوٹو: فائل

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے استفسار کیا کہ پی ڈی ایم عوام سے ڈر رہی ہے، یہ الیکشن سے کتنی دیر بھاگیں گے؟

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عمران خان سچ بول رہا ہے اور وہ سب کو برا لگتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ آخری سانس تک لڑوں گی، یہ ملک چوروں پر نہیں چھوڑوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سب مفرور واپس آرہے ہیں، آخری مفرور کو بھی بلایا جارہا ہے، ان کو پتا ہے کہ چند دن کی بہار ہے، اگلے سال سارے چوہے بھاگ جائیں گے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پہلے سب نے کہا اسمبلیاں تحلیل کر دیں، جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کر رہا ہوں تو ان کی کانپیں ٹانگنے لگ گئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اقلیت کے ساتھ سب اکھٹے رہتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج انویسٹی گیشن سے پتا چلا کہ صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو قتل کیا گیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کی آج سالگرہ ہے، کیا آپ مبارک باد دیں گی؟ اس پر یاسمین راشد نے جواب دیا کہ ن لیگ والوں کو کہیں کہ مبارکباد دیں۔

اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما زبیر نیازی نے کہا کہ نواز شریف کو سالگرہ مبارک ہو، بس وہ ملک کے پیسے واپس کردیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *