Categories
Breaking news

عمران خان سمیت سارے چور جیل جائیں گے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب تھوڑا وقت ہے، آپ سمیت سارے چور جیل جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو جیلوں میں بند قیدیوں کو آزاد کردینا چاہیے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چار ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں اربوں روپے منگوائے گئے، دنیا حیران ہے کہ آپ کے ملازمین طاہر، نعمان، ارشد اور رفیق کے ذاتی اکاؤنٹس میں اربوں کہاں سے آئے؟

انہوں نے کہا کہ آپ نے کھربوں روپے کی غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے 28 اکاؤنٹس خفیہ رکھے، 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس میں مفرور کس طرح قانون کی بات کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *