
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں کو جیلوں میں ڈالتے ہیں اور اپنا حساب بھی نہیں دیتے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان خود کو ماورا سمجھتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ بیرون ملک دوروں پر سب سے زیادہ شور مچانے والی پی ٹی آئی ہی ہے، یہ صرف دوسروں کو چور چور کہہ کر تین سال گزار گئے ہیں۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ اگلے ڈیڑھ سال بھی ان کا یہی حال ہوگا، یہ ملک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ شفافیت سے فارن فنڈنگ کیس کو دیکھے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں استعفوں سے متعلق ہمارے موقف کی جیت ہوئی ہے، جو موقف پہلے دن سے پیپلز پارٹی کا تھا اسے اپوزیشن آج مان رہی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
آفاق احمد کا فاروق ستار کا نام پیغام
مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کا وفد، تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی پہنچا۔
-
وزیراعظم کراچی میں بجلی کے نرخ بڑھنے کا نوٹس لیں، ایم کیو ایم
بے تحاشہ مہنگائی کے وجہ سے عوام اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں، رابطہ کمیٹی
-
کراچی سے کشمیر تک کڑاکے کی سردی، کہیں برف باری، کہیں بارش
مری آنے والے سیاح برفباری کو انجوائے تو خوب کر رہے ہیں لیکن ٹریفک مشکلات کا گلہ بھی کیے بنا رہ نہ سکے۔
-
عمران خان کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا، مریم نواز
کون جانتا تھا کہ ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا، لیگی نائب صدر
-
موسم کی خرابی کے باعث بلاول بھٹو شہرِ قائد سے لاہور کیلئے روانہ نہ ہوسکے
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین پی پی پی شہرِ قائد سے لاہور کے لیے روانہ نہ ہوسکے جس کے باعث اب وہ بدھ کو وہاں پہنچیں گے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
-
فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سرخرو ہوئی، فواد چوہدری
یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا، آج تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک ایک روپے کا حساب دیا، وفاقی
-
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی تفصیلات میں تضاد سامنے لے آئی
کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ آڈٹ رپورٹس اور پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹس میں تضاد ہے، اسکروٹنی کمیٹی
-
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، حافظ حمداللّٰہ
ترجمان پی ڈی ایم نے اسکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی اصلیت قوم پر عیاں کردی۔
-
منی بجٹ بل 2021 سینیٹ میں پیش، اپوزیشن سراپا احتجاج
سینٹر رضا ربانی، شیری رحمان اور دیگر اپوزیشن ارکان نے کہا کہ منی بل آئی ایم ایف کے کہنے پر پیش کیا گیا، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھا جارہا ہے، ایوان اور قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔
-
افغانستان کے واقعات پاکستان پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئے، پاکستان پیس انسٹیٹوٹ کی رپورٹ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کی سالانہ سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے واقعات پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئے۔
-
کے پی گورنمنٹ سیکٹر میں تو کوئی کام ہو ہی نہیں رہا، چیف جسٹس
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ کے پی حکومت نے بریسٹ کینسر کی مشینری اور علاج کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں، منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا ہے۔
-
عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، شازیہ مری
شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
-
گورنر سندھ کے بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا، سرکاری اسپتال سے ویکسین نہ ملی
بھائی عدنان اسماعیل کے 14 سالہ بیٹے کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیفنس میں اس کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔
-
اسلام آباد میں اومی کرون کے مزید 14 کیسز، تعداد 114 ہوگئی
اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔