Categories
Breaking news

عمران خان حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، احسن اقبال

عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، وہ جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دینا تو کس کو دینا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبے میں اسکینڈل بنائے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے حد کردی اس نے عید کا بھی اسکینڈل بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی ادارے غیر فعال ہیں پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے اربوں روپے استعمال کررہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *