Categories
Breaking news

عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، شازیہ مری

عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں اور فارن فنڈنگ کا حساب دیں۔

شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے بند کمروں میں ملاقاتیں نہیں کرتے، اس حوالے سے شوشے چھوڑے جاتے ہیں۔

بجلی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، شازیہ مری

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے نالائق ہونے کی نشانی بتادی۔

شازیہ مری نے کہا کہ تحریک انصاف 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس کی رپورٹ پیش کرسکی۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں تبدیلی کا چاند نظر آگیا ہے، جمہوری تبدیلی ہی مسائل کا حل ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کو لاہور میں کوئی جلسہ نہیں، مہنگائی اور دیگر ایشوز پر لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سسٹم اور پارلیمنٹ کے اندر حکومت کا احتساب چاہتے تھے لیکن پارلیمانی روایات کو روندا گیا۔

دوسری جانب شازیہ مری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ’عمران خان تلاشی دو‘۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.