Categories
Breaking news

عمران خان تاریخ پر تاریخ نہیں دیں: سعید غنی

سعید غنی—فائل فوٹو
سعید غنی—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دیں، استعفے دیں اور جان چھوڑ دیں۔

کراچی وسطی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان! لوگ جانتے ہیں کہ آپ کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، آپ کام کرتے ہیں تو بھارت خوش ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب بات کرتے ہیں تو بھارت کی حکومت کو آگ لگتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر جو لوگ کراچی والوں سے ووٹ لے کر گئے انہوں نے آپ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ بڑی تعداد میں ماؤں بہنوں کی جلسے میں شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ضلع وسطی جیالوں کا ہے۔

عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ آج پرویز الہٰی اور محمود خان میرے ساتھ بیٹھے ہیں، آج بڑے اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *