
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سوالات پوچھ لیے۔
سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان سمیت تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو جواب دینے کا موقع دیا، عمران خان کو جہاں مقدمہ کرنا ہے کر دیں، ان کی نظر میں عمر فاروق ظہور فراڈ ہیں تو یہ عمران خان کو بتانا ہے یا ہم نے؟ عمران خان جسے فراڈ کہہ رہے ہیں اس ملک کے تحفے اس شخص کے پاس کیوں ہیں؟ عمران خان یہ نہیں بتا رہے کہ ملکی تحفے اس فراڈ آدمی کے پاس کیسے پہنچے؟
انہوں نے کہا ہے کہ تحائف عمر فاروق ظہور کو نہیں بیچے تو کس کو بیچے؟ عمران خان صاحب کا قانونی حق ہے کہ جس عدالت میں مرضی جائیں کیس کریں، ہم قانونی طور پر اس کا سامنا کریں گے، ہم نے وکلاء سے بات کر کے اسٹوری کی، ہم جو بھی اسٹوری کرتے ہیں اس کی مکمل تحقیق کرتے ہیں۔
توشہ خانہ، خریدار سامنے آگیا، دبئی کی کاروباری شخصیت نے عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے
کراچی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعودی…
شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمر فاروق اگر جھوٹ بول رہے ہیں تو خان صاحب یہ بتائیں کہ انہوں نے تحفے کسے بیچے؟ یہ بتانے کی ذمے داری ہماری نہیں خان صاحب کی ہے، گھڑی کسے بیچی خان صاحب نہ اس کا نام بتانے کو تیار ہیں نہ تفصیلات دینے کو تیار ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ ہم جو بھی اسٹوری کرتے ہیں اس کی مکمل تحقیق کرتے ہیں، عمران خان چاہیں تو ہمارے شو میں آئیں اور ان سوالات کے جواب دیں، تحائف کسے فروخت کیے؟ خان صاحب منی ٹریل دینے کو تیار نہیں۔
شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ ہم جب بھی ان کے رہنماؤں کو پروگرام میں آنے کی دعوت دیتے ہیں تو وہ ذاتی حملے کرتے ہیں، اس کے باوجود ہم یقینی بناتے ہیں کہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو دعوت دیں، ہم نے ان کو موقع دیا اور جو انہوں نے ٹوئٹ کیے ہم نے ان کو بھی عوام کے سامنے رکھا۔
’جیو نیوز‘ کے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ ابھی تک الزام عمران خان پر نہیں لگا تھا، فرح گوگی صاحبہ اور شہزاد اکبر پر الزام لگا تھا، عمران خان یقینی بناتے ہیں کہ جب بھی الزام فرح گوگی پر لگے تووہ خود ان کا دفاع کرنے آ جاتے ہیں، وہ اسے اپنا فرض سمجھتے ہیں، عمران خان ضرور قانونی طور پر پاکستان اور لندن میں کارروائی کریں ہم ان کا سامنا کریں گے۔
سعودی عرب سے عمران خان کو ملے تحائف کی تصاویر منظرِ عام پر
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔
شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان اس کا نام بتانے سے کترا رہے ہیں جسے گھڑی بیچی، قوم کو اس کا نام بتا دیں، خان صاحب نے روایت بنا لی ہے کہ آپ مجھ سے سوال کیوں پوچھتے ہیں، جبکہ سوال پوچھنا ہمارا حق ہے، جس صحافی نے یہ اسکینڈل کور کیا اس کے ساتھ کیا کیا ہوا وہ اپنی کہانی بار بار بتا رہا ہے، اس صحافی اور اس کی والدہ کو دھمکیاں دی گئیں، 2 بار نوکری سے نکلوایا گیا، خان صاحب اس کا جواب دیں۔
’جیو نیوز‘ کے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ سابق وزیر فیصل واؤڈا نے کل ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ عمر فاروق اور کچھ سعودی آفیشل ہیں، فیصل واؤڈا کہہ رہے ہیں کہ ان سے ہم عمران خان کی ہدایات پر ملے تھے تو اس کا جواب عمران خان دیں۔
شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ایک پین جس میں ساڑھے 14 سو ہیرے ہیں اور خان صاحب نے اسے ڈکلیئر 15 لاکھ روپے میں کیا ہے، خان صاحب جواب دیں کیا کوئی ایسا ہیرا ہے جو1 ہزار روپے میں مل جاتا ہے، عمران خان صاحب پھر قوم کو بتا رہے ہیں کہ اسے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں بیچ دیا ہے، خان صاحب بتائیں کہ کوئی ایسا ہیرا ہے جسے آپ 5 سو روپے میں بیچ سکتے ہیں؟
توشہ خانے والی گھڑی بیچنے سے متعلق شاہ زیب خانزادہ نے عمران خان سے درج ذیل سوالات پوچھے ہیں:
-
فرح کے ذریعے کیوں تحائف 20 لاکھ ڈالر کیش میں بیچے؟
-
عمران نے نہیں بیچے تو تحائف عمر فاروق ظہور تک کیسے پہنچے؟
-
تحائف عمر فاروق ظہور کو نہیں بیچے تو کس کو بیچے؟
-
تحائف بیچ کر پیسے پاکستان لائے گئے یا نہیں؟
-
پیسے لائے گئے تو بینکنگ ٹرانزیکشن کہاں ہے؟
-
پیسے پاکستان نہیں لائے تو اتنی بڑی رقم کہاں گئی؟
-
28 کروڑ کی جگہ ان تحائف کی پونے 6 کروڑ روپے میں فروخت کیوں دکھائی؟
-
کیا ایسا کر کے ٹیکس بچایا یا منی ٹریل چھپائی گئی؟
-
2019ء میں تحائف کی قیمت 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی، اس کے محض 2 کروڑ 12 لاکھ روپے ادا کر کے تحائف کیوں لیے؟
-
خزانے کو 1 ارب 68 کروڑ روپے کا نقصان کیوں پہنچایا؟
-
عمران خان فرح گوگی کا دفاع کرنے خود کیوں آ جاتے ہیں؟
-
جس شخص کو گھڑی بیچی ہے اس کا نام بتا دیں؟
قومی خبریں سے مزید
-
مریم اورنگزیب کا عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دیا۔
-
ہیلی کاپٹر کیس فائنل کر دیا ہے: چیئرمین نیب
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس کو فائنل کر دیا ہے۔
-
ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل پاکستان میں ہو سکتا ہے: عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کی درخواست نمٹا دی اور کہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے۔
-
ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیونیوز نے حاصل کر لی
صحافی ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی، پوسٹ مارٹم رپورٹ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔
-
عمران خان جس شرٹ پر دستخط کردے وہ کروڑوں کی ہو جاتی ہے، وسیم شہزاد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ برانڈ ہے، اگر شرٹ پر دستخط کر دے تو کروڑوں کی ہو جاتی ہے۔
-
اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان سے متعلق توشہ خانہ کیس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔
-
اگر تحائف عمر فاروق کو نہیں بیچے تو کس کو بیچے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر فرح گوگی نے توشہ خانے کا مال عمر فاروق کو نہیں بیچا تو کس کو بیچا ہے، نام سامنے لے آئیں۔
-
جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ
سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبد الحلیم شیخ نے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔
-
ارشد شریف کو گولیاں لگتےہی فوری اسپتال نہیں لے جایا گیا، امریکی نشریاتی ادارہ
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کو گولیاں لگنے کے بعد فوری اسپتال نہیں لے جایا گیا، انہیں کئی گھنٹے بعد مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
-
توہینِ عدالت کیس:عمران خان نے جواب جمع کرا دیا
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جواب جمع کرا دیا۔
-
ایسی کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کا تحفہ آپ نے بیچ دیا، عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے ملنے والے تحائف کی فروخت کی تفصیلات سامنے آنے پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔
-
شیخ رشید مسجد نبویؐ واقعے میں بے گناہ قرار
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو توہین مسجد نبوی واقعے میں بے گناہ قرار دے دیا۔
-
دبئی کے خریدار کا بیان عمران کی کرپشن کا ثبوت ہے، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔
-
15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا، 15 دن کے اندر بہتر فیصلے ہوں گے۔
-
عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔
-
پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کیخلاف درج مقدمات پر مکمل تحقیقات کریں گے، سی پی او راولپنڈی
سی پی او راولپنڈی ایس شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کے خلاف جو مقدمات درج ہوئے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔