
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کل کی تقریر میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر براہ راست الزامات تھے، اگر عمران خان ان کی وجہ سے بے اختیار وزیراعظم تھے تو جرات کرکے ان کو فارغ کر دیتے۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط نہیں تھا، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملکی حالات میں تناؤ تھا، توسیع کی حمایت اس وقت کے ملکی حالات کے پیش نظر کی۔
نیئر بخاری نے کہا کہ بیساکھیوں کے عادی عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق اب بھی گارنٹیز کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک بل پر اتحادیوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کو سندھ سے سینیٹر بنا کر پارٹی نے ان پر بہت بڑی نوازش کی تھی، اسلام آباد سے مصطفیٰ نواز کھوکھر چار الیکشن لڑ چکا لیکن کبھی نہیں جیتا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق صرف پیپلزپارٹی نہیں ایم کیو ایم کو بھی تحفظات ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افراتفری اور انتشار عمران خان کا ایجنڈا ہے۔
-
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں۔
-
شکر گڑھ میں بیٹی نے باپ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
پرویز الہٰی کے جنرل فیض سے متعلق انکشافات
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید ڈنڈی نہ مارتے تو عمران خان کسی کو جیلوں میں بھی بند نہ کراتے۔
-
پنجاب سے متعلق حتمی فیصلہ شجاعت حسین کی رضامندی سے مشروط
سابق صدر آصف علی زرداری نے گلبرگ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
-
کارکن تیار رہیں جلد عام انتخابات ہوں گے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
وفاق کا کرسمس پر تنخواہ، پنشن ایڈوانس دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کرسمس پر تنخواہوں اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
-
شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو دینے پر اتفاق کیا۔
-
میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے، علی حیدر گیلانی
پی پی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل تو ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے، کسی وجہ کے بغیر اسمبلیاں تحلیل کرنے کو بڑا معیوب سمجھا جاتا ہے۔
-
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وفاق پر اُن کی حکومت گرانے کی کوشش کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس مظفر آباد بھجوانے کا الزام لگادیا۔
-
اسمبلیاں ٹوٹنے پر 3 ماہ میں الیکشن کروانا نیوٹرلز کا اصل امتحان ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروائے گئے تو پاکستان سیدھا سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگئے تو انہیں بھی عقل آجائے گی۔
-
این ای ڈی کے طالبعلم کے ساتھ جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے، گورنر کا پولیس کو الٹی میٹم
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امن و امان کی صورتحال پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے ساتھ کراچی میں جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیئے۔
-
اسمبلیاں تحلیل، امین الحق کا عمران خان سے متعلق دعویٰ
وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیں گے۔
-
عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے، سلیمان شہباز
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے۔
-
آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
-
گورنر ہاوس نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے ایپ بنارہا ہے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاوس کی بلو بک قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے، یہ بلو بک جانے سے قبل گرین بک میں تبدیل کرونگا۔