
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے چکوال جا رہے ہیں، وزیراعظم سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہباز شریف کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں لگائیں گے، سونامی، تبدیلی اور بکسے چوری کا سفر دوسروں کے منصوبوں پر ٹھپے لگانے پر ختم ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عوامی خدمت کے دعوےداروں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

عمران خان آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی اے ٹی ایمز اور عثمان بزدار اپنےفرنٹ مینوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، ایسے مفاد پرست ٹولے سے عوامی فلاح کی توقع رکھنا فضول ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا بوجھ عمران حکومت کا قوم کیلئے تحفہ ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم خلاء میں بن رہی ہے، یہ ڈھائی سال میں ایک گھر بھی تعمیر نہیں کر سکے، سلطنت شغلیہ خیالی پلاؤ اور خواب میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
ارکان اسمبلی نےاستعفے بلاول بھٹو کوجمع کرا دیئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نےاستعفے بلاول بھٹو کوجمع کرا دیئے ہیں، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
-
سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم کیخلاف کرپشن ریفرنس، سماعت ملتوی
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن علی قناصرو اور دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔
-
الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے، چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ دسمبر، جنوری، فروری، مارچ بھی گزر جائے گا اور الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔
-
پشاور میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے: شوکت یوسفزئی
وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔
-
بینظیر شہید کی برسی، لاڑکانہ میں مامور کراچی کے DSP کا انتقال
کراچی ٹریفک پولیس کے ایک ڈی ایس پی لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
-
مسلم لیگ (ن) نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا
مسلم لیگ نون نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔
-
PIA پر یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں: غلام سرور خان
وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کہتے ہیں کہ پی آئی اے سے متعلق یورپی یونین کے خدشات دور کر دیئے ہیں۔
-
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کا سوئی سدرن کو نوٹس
گیس کنکشن میں خرابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی نے سوئی سدرن گیس کو نوٹس جاری کردیا۔
-
سکھر میں نون لیگ ورکرز کنونشن کی تیاریاں مکمل
سکھر میں مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کنونشن سے مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔
-
کراچی: کلفٹن میں شادی ہال، ہوٹل سیل، 13 افراد پر ماسک کا جرمانہ
کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔
-
پنجاب میں شدید دھند، لاہور میں کل بارش کا امکان
پنجاب کے مختلف میدانی علاقے گزشتہ رات سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ،جس کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے، لاہور ایئر پورٹ پر حد نگاہ کم ہونے پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بارش کا اامکان ظاہر کیا ہے۔
-
عمران خان آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
-
کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں پنجاب میں سب سے زیادہ اموات
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ سندھ کورونا سے ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر رہا۔
-
چمن: مشتعل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کی جان لے لی
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں واقع پاک افغان سرحدی شہر چمن میں باپ نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے اپنے 2 بیٹوں کی جان لے لی۔
-
بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی منانے کے لئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیںجبکہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
-
بہاولپور: چڑیا گھر میں 7 نایاب ہرن پراسرار طور پر ہلاک
بہاولپور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 7 ہرن پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے، 12 ہرن اب بھی شدید بیمار ہیں۔