
وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں فیصلہ ان کے حق میں سنایا جائے ورنا دھرنا دوں گا، عمران خان الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقہ کار سے ہٹایا گیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی اور نالائقی سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ واپس آ گئی ہے، سازش کا بیانیہ ناکام ہو چکا، قوم مہنگائی، بے روز گاری اور بدحالی کا حساب لے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، میڈیا ڈیولپمینٹ اتھارٹی، پیکا آرڈیننس لانے والے آج میڈیا کی آزادی کی بات کررہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں غیر ملکی قرضے 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کراچی میں چینی قونصل خانے کا دورہ کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عمرے کے وفد میں 4 باورچی بھی تھے، ایک آلو گوشت بنانے والا تھا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ بحران کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی بد انتظامی ہے، دو ہفتے سے زیادہ ہوچکے ہیں ان کے پاس اب تک وزیر توانائی نہیں ہے۔
-
چینی سفارتخانے کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ستائیس یونٹ بند تھے، 7 یونٹ اور 4 پلانٹ مرمت کے لیے رہ گئے ہیں۔
-
جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری
تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کے لیےمسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔
-
خودکش بمبار خاتون نے 2018 میں جامعہ کراچی میں داخلہ لیا تھا
جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کا تعلق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ طبعیات سے تھا، اس نے 2018 میں داخلہ لیا تھا
-
جامعہ کراچی کی خودکش بمبار سرکاری ٹیچر تھی
جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون بلوچستان میں سرکاری سائنس ٹیچر تھی جس کی تعلیم بلوچستان میں ہی مکمل ہوئی۔
-
اسٹیٹ بینک عید الفطر پر 4 دن بند رہے گا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
-
ملک کی حقیقی آزادی کیلئے کل شب دعا کرینگے: عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ہم نے شبِ دعا کا اعلان کیا ہے، ہم سب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کل شبِ دعا کریں گے۔
-
بلاول ملکی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بن گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ بن گئے، وہ ملکی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بنے ہیں۔
-
جامعہ کراچی دھماکا، چینی قونصل جنرل نے متاثرہ گاڑی پر پھول رکھے
گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے میں متاثر ہونے والی گاڑی پر چینی قونصل جنرل کی جانب سے پھول رکھے گئے
-
سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
-
جامعہ کراچی میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی
جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے واقع کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت ہے صرف اسٹاف ٹاؤن اور سلور جوبلی گیٹ سے سخت چیکنگ کے بعد آمد ر رفت کی اجازت دی جارہی ہے
-
بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔
-
عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر مقرر
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔
-
چینی اساتذہ کی فول پروف سیکیورٹی تھی، صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو
سندھ کے صوبائی وزیر جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے کراچی یونیورسٹی میں جائے دھماکا کا دورہ کیا۔
-
وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا جس میں وزیرِ اعلیٰ کے چناؤ پر بحث ہو گی۔
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس،گرفتارPTI ایم این ایز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سندھ ہاؤس پر حملہ کیس میں عدالت نےتینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے وکلاء نے درخواست ضمانت دائر کردی، عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔