
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو شوق ہے تو آج ہی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑدیں۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے استفسار کیا کہ عمران خان کواسمبلیاں توڑنے سے متعلق کس بات کا انتظار ہے؟
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے جون میں ہی پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے کوئی بھی پی ٹی آئی ایم این اے پیش نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز کے دستخط مسٹررول سے مطابقت نہیں رکھتے۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ عمران خان کے غیرسیاسی ایڈوینچر پورے کرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اُن کی بلیک میلنگ کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کو سیاست کے نام پر انتشار نہیں بلکہ وسیع تراتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، اب جو کچھ بچ گیا ہے، اس کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسمبلیاں ٹوٹنے پر 3 ماہ میں الیکشن کروانا نیوٹرلز کا اصل امتحان ہے، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ کروائے گئے تو پاکستان سیدھا سیدھا ڈیفالٹ کر جائے گا، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگئے تو انہیں بھی عقل آجائے گی۔
-
این ای ڈی کے طالبعلم کے ساتھ جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیے، گورنر کا پولیس کو الٹی میٹم
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امن و امان کی صورتحال پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے ساتھ کراچی میں جو ہوا وہ بند ہوجانا چاہیئے۔
-
اسمبلیاں تحلیل، امین الحق کا عمران خان سے متعلق دعویٰ
وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما امین الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا ماضی دیکھیں تو وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیں گے۔
-
عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے، سلیمان شہباز
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے۔
-
آصف زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
-
گورنر ہاوس نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے ایپ بنارہا ہے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاوس کی بلو بک قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے، یہ بلو بک جانے سے قبل گرین بک میں تبدیل کرونگا۔
-
جنرل باجوہ عمران خان اور پرویز الہٰی کے بھی محسن ہیں، چوہدری سالک
اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پرویز الہٰی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کیلئے قابل قبول ہیں۔
-
ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاءاللّٰہ رہے گا، مونس الہٰی
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے پرویز الہٰی کے بیان کےحوالے سے اپنےموقف سے آگاہ کیا۔
-
بلاول بھٹو کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی، فیصل کریم کنڈی
پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔
-
گلشن حدید میں گھر سے 11 سال کے بچے کی پھندا لگی لاش برآمد
پولیس کے مطابق کھیل کے دوران بچے کے گلے میں رسی ڈالی گئی تو دم گھٹ گیا۔
-
شہباز شریف سیاسی صورتحال پر گفتگو کیلئے شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے
وزیراعظم شہبا ز شریف سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو کےلیے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے۔
-
ملیر میں شوہر کا بیوی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں خاتون اور اس کے والد کےخلاف دھوکہ دہی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
-
ن لیگ نے پرویز الہٰی کو لینے سے متعلق شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی
مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لینے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔
-
پرویز الہٰی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کم از کم چوہدری پرویز الہٰی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں، اگر ہمارے ساتھ ہوتے، آج بھی وزیر اعلیٰ ہوتے۔
-
عمران خان جنرل باجوہ کیخلاف بات کر رہے تھے، تو مجھے بہت برا لگا: چوہدری پرویز الہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے عمران خان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے۔
-
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں زیادہ، زمان پارک میں کم وقت گزاریں: رانا ثنا اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا امن و امان کی صورتِ حال پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں۔