
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیو لنک پر پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی طلب کر لیے، کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعے جبکہ پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتے کو ہو گا۔
پی ٹی آئی ذرائع نے کہا کہ عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتماد میں لیں گے۔
پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے پر آج اجلاس ہو گا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاروت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
انگلش ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلئے وزیر اعظم نے کردار ادا کیا، مریم اورنگزیب
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ضروری ہےکہ انٹرنیشنل ٹیمیں یہاں آتی رہیں۔
-
پرویز الہٰی کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد کی کابل آمد
وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئیں۔
-
پیپلز پارٹی کل شام 4 بجے یوم تاسیس کا جلسہ کرے گی
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کل شام 4 بجے کراچی میں یوم تاسیس کے جلسے کا اعلان کردیا۔
-
سپریم کورٹ کے فیصلے پر بننے والیJIT کی تشکیل کیخلاف ہائیکورٹ سماعت کر سکتی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کا کہنا ہے کہ جب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا بیان دیا تب آپ نے سپریم کورٹ میں اعتراض کیوں نہیں کیا۔
-
آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید
-
اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
-
فوج کی کمان قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کی پروموشن پاکستان کے مفاد میں رہے گی۔
-
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی توڑنے کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آج غور کریں گی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی توڑنے کے معاملے پر آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی غور کریں گی۔
-
کراچی: تھانہ ٹیپو سلطان کا بینکوں سے رَقُوم نکالتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا منفرد اقدام
کراچی میں بینکوں سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں کراچی ایسٹ کے تھانے ٹیپو سلطان کی پولیس نے شہریوں کو وارداتوں سے بچانے کیلئے منفرد اقدام کیا ہے جس سے شہریوں اور ان کی رقوم کو تحفظ ملنے کے امکانات ہیں۔
-
عمران خان آج بھی سیاسی ملاقاتیں کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان آج بھی لاہور میں سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
-
اعظم سواتی کیخلاف مقدمات، عدالت کا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔
-
کراچی: پروفیسر پر تشدد کرنے والے طلبہ پر مقدمہ درج
وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں پروفیسر پر تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
-
جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف بن گئے
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپ دی
-
کرکٹ اور فلمیں قوموں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی کبھی نفرت دکھائی دیتی ہے لیکن کرکٹ ماحول تبدیل کردیتا ہے۔
-
پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی، صدر تا فیض آباد میٹرو بس سروس بند رہے گی
پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے پیش نظر صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔