Categories
Breaking news

عمران خان آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق

عمران خان آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم 15 ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کےشوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ پنجاب بھر میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *