اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےوزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا۔
عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعظم عمران خان اور وزراء پر انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
Table of Contents
وزیرِ اعظم کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے…
جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کو اسٹے آرڈر نہیں ملا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی پٹیشن اور حکمِ امتناع کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی مہم میں وزیرِ اعظم اور وزراء پر پابندی خلافِ قانون ہے۔
اسلام آباد میں کیس کی مزید سماعت 28 مارچ کو ہو گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے والی بیوہ کی ویڈیو وائرل
سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں انصاف کی طلبگار بیوہ خاتون کے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
-
مفرور قاتلوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے دبئی سے لایا جا رہا ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
-
گلگت سے PTI کی ریلی کی اسلام آباد آمد
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے کارکن ریلی کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
امر بالمعروف جلسہ، تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں، فواد چوہدری کا پیغام
فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔
-
سیاسی کمیٹی آج بھی بنی گالہ طلب
وزیرِ اعظم عمرا ن خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
-
عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنیوالا ہے: فیصل جاوید
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔
-
حکومتی وفد آج چوہدری برادران کو منائے گا
اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے گا۔
-
پاکستان: کورونا شرح 1 فیصد سے کم، مزید 4 مریض جاں بحق
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
عون چوہدری مدینہ میں ہیں؟
نور بخاری کی انسٹا پوسٹ میں عون چوہدری کو مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
-
لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی، 1 کی حالت تشویشناک
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف مقامات پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
-
کمالیہ، وزیراعظم آج دوپہر 3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کے خطاب اور جلسے کے لئے اسپورٹس گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں۔ عمران خان اتوار کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔
-
مریم اور حمزہ کی قیادت میں ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج روانہ ہوگا
پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔
-
کراچی، موسم آج بھی شدید گرم رہے گا
کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
-
حکومتی ارکان کی تعداد سے متعلق اپوزیشن رہنما کا نیا دعویٰ
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔
-
الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم مجرم بن چکے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مجرم بن چکے ہیں، ایک مجرم کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔
-
کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز
تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، اپوزیشن کے ساتھ بھی یہی ہوگا، یہ ان کی سیاسی تدفین کا دن ہوگا۔
-
احمد حسین ڈیہڑ کا حکومت کی طرف یوٹرن
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، کچھ مسائل ہیں جو وہ حل کر رہے ہیں
-
وزیراعظم اور MQM رہنماؤں میں آج ملاقات کا امکان
وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کا امکان ہے
-
وزیراعظم، ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات متوقع
وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی قیادت کے درمیان کل ملاقات ہوسکتی ہے۔
-
خطاب کے دوران مریم نواز کی زبان لڑکھڑا گئی
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کبھی ان کی زبان لڑکھڑائی، کبھی انھوں نے کسی کی نقل میں کچھ کہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر من چلوں کو نیا مشغلہ ہاتھ آگیا۔