Categories
Breaking news

عمران حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

عمران خانحکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اب ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا د یر ینہ مطالبہ پورا کر دیا۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

زلفی بخاری نے “روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس” منصوبہ کو حتمی شکل دیدی۔ اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے، جس کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی۔

اوورسیز ہم وطنو ں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔

منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہونگے۔ بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

رہائشی یا کمرشل پر اپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔ اووسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکیں گے۔

اس ضمن میں معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں۔

ڈیجیٹل بینکنگ کی سہو لت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے، اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم اسٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انکے مسائل حل کرنے کے وعدے کیے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *