Categories
Breaking news

عمران، صدر مملکت، اٹارنی جنرل اور اسپیکر غدار ہیں، سعید غنی

عمران، صدر مملکت، اٹارنی جنرل اور اسپیکر غدار ہیں، سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سب آئین شکن اور غدار ہیں۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کہا کہ عمران خان، صدر، اٹارنی جنرل، فواد چوہدری، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو عبرت کا نشان بنایا جائے، پہلے فوجی آمروں کو عبرت کا نشان نہ بنا کر غلطی کی تھی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس نے پھر سب پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے شروع کردیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو گزشتہ انتخابات میں 1 کروڑ 38 لاکھ ووٹ ملے، عمران کا کوئی حق نہیں کہ کسی پر غداری کے الزامات لگائے، یہ مثال بن گئی تو ہم اپنی نسلوں کے لیے کیسا ملک چھوڑ کر جائیں گے، کسی سے ملاقات کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک سے غداری ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہمیں پسند ہوں نا ہوں ماننے پڑتے ہیں، 1973 کے آئین کو پہلی بار سویلین حکومت نے توڑا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کے لوگ کہتے ہیں اسپیکر کی رولنگ پر عدالت سوال نہیں کرسکتی، امید ہے ججز آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے، عمران کی انا پرستی کے باعث یہ سارا تماشہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔

اس کے فوراً بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دی ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کر دی تھی ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *