Categories
Breaking news

عماد وسیم کی شادی کی پہلی سالگرہ

Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کیلئے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹس پر اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے ثانیہ اشفاق کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’بدقسمتی سے ہم اسے ایسے نہیں منا سکے جیسا ہم چاہتے تھے لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنی اس خوشی کو ساتھ منائیں گے۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال آج کے دن عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *