Categories
Breaking news

علی ظفر نے اپنی نئی پینٹنگ مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

Advertisement

پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار و ماڈل علی ظفر نے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی پینٹنگ شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اس پینٹنگ کو شیئر کیا۔علی ظفر نے بتایا کہ انھوں نے اس پینٹنگ کو ’آف گیٹارز اینڈ گنز‘ کا نام دیا ہے۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ اس وقت تیار کی گئی تھی جب دہشتگردی نے ہماری میوزک سین کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ اپنے اس پیغام میں علی ظفر نے آرٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اداکار و گلوکار کی اس پینٹنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے گیٹار اور موسیقی سے متعلق علامات اور پھر تخریب کاری و دہشتگردی میں استعمال ہونے والی ایمونیشنز بنائیں اس پینٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے موسیقی اور دہشتگردی کا خوبصورت انداز میں موازنہ کرنے کی کوشش کی۔پینٹنگ کی ایک اور خصوصیت ہے کہ اس میں اس ترتیب سے تمام اشکال بنائی گئی ہیں کہ دیکھنے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا عکس نیچے موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *