
وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی کی جانب سے سندھ حکومت کو چڑیا گھر کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کی گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےچڑیا گھر کو تباہ کر دیا ہے کیوں کہ ان کا پورا نظام کرپشن میں ڈوبا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کو جنگلی حیات کے لیے بہترین اور عوامی تفریح گاہ بنائیں گے۔
Table of Contents
کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک
دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر میں سفید شیر کے مرنے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر غذا کی کمی کے سبب ہلاک ہو گیا تھا، شیر کے لاغر پن کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوئی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
خسرہ، روبیلا ویکسین کی مہم 27 نومبر تک جاری رہیگی
ملک بھر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 9 ماہ سے 15 سال کے 7 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔
-
پاکستان، مزید 13 کورونا مریضوں کا انتقال
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 363 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 13 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔
-
پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع بڑھانے پر حکومت رضامند ہوگئی، ذرائع
حکومت نے پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کردی ہے،فی لیٹر پیٹرول پر 85 پیسہ کے بجائے 1 روپیہ منافع بڑھا سکتے ہیں۔
-
زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر KPK حکومت کی رپورٹ عدالت میں پیش
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹر ی میں صوبۂ خیبر پختون خوا میں سرکاری زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے کیس میں کے پی کے حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔
-
لاڑکانہ، میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی یا قتل؟
سندھ کے لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی ڈاکٹر نوشین نے خود کشی کی یا قتل ہوا؟ واقعہ پر اسرار معمہ بن گیا۔
-
غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللّٰہ تعالی کے پاس، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللّٰہ تعالی کے پاس، قطاروں میں کھڑےعوام آج نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کر رہے ہیں۔
-
پیٹرولیم ڈیلرز کے ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے متعلق کہنا ہے کہ جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔
-
معاشرے میں آج پولیس کی ذمے داری پہلے سے زیادہ ہے، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج معاشرے میں پولیس کی ذمے داری پہلے سے زیادہ ہے، بدقسمتی سے پولیس کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔
-
آدھے کراچی پر قبضہ ہے: چیف جسٹس پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں سندھ میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے کراچی پر قبضہ ہے، سندھ کی آدھی سے زیادہ زمینوں پر قبضے ہیں، کونوں سے تصاویر لے کر آ گئے اور کہانیاں سنا رہے ہیں۔
-
کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس پر رپورٹس جمع کرا دیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس گرانے سے متعلق سماعت کے دوران کمشنر کراچی اقبال میمن نے دونوں عمارتوں سے متعلق رپورٹس جمع کرا دیں۔
-
نالائق حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، اسماعیل راہو
صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، عمران حکومت آئی ایم ایف سے معاہدوں کے بعد پیٹرول سمیت دیگر اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
-
نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام تیزی سے جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے، جس کی وجہ سے شارعِ فیصل سے شاہراہِ قائدین جانے والا راستہ بند ہے۔
-
ملک چلانے کے دعویداروں سے ایک ایسوسی ایشن نہیں سنبھل رہی، اویس قادر شاہ
سندھ کے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ ملک چلانے کے دعویداروں سے ایک ایسوسی ایشن نہیں سنبھل رہی ہے۔
-
کراچی میں کہاں کہاں پیٹرول پمپ کھلے ہیں؟
کراچی سمیت ملک میں کہاں کہاں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اور ان پر پیٹرول دستیاب ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں نے فہرست جاری کر دی ہے۔
-
قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سبز باغ دکھا کر عمران صاحب نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کر دیا ہے۔
-
لاہورکے 62 پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔