Categories
Breaking news

علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے فضائی مناظر شیئر کردیے

علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے فضائی مناظر شیئر کردیے

وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے فضائی مناظر شیئر کردیے۔

اپنی پوسٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا!۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا، جس سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا۔

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے بیرونی سازش کا انکشاف کیا اور عوام کے سامنے خط لہرادیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.