Categories
Breaking news

علی حیدر زیدی کورونا وائرس سے صحتیاب

Advertisement
علی حیدر زیدی کورونا وائرس سے صحتیاب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

رواں ماہ کے اوائل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے شکار ہونے والے علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

‏ علی زیدی نے اپنے صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا کرم ہے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، آپ سب کی دعاؤں کا شُکر گزار ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں اللّہ تعالیٰ ہم سب کو بیماریوں اور پریشانیوں سے دور رکھے اور سب سے گزارش ہے کہ ماسک پہننا مت چھوڑیے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرعلی زیدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *