الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دورانِ سماعت وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے وکیل اشرف گجر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ انکوائری باضابطہ نہیں کی گئی، اس حوالے سے تحقیقات نہیں ہیں، شکایت بھی موجود نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ان سے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کلائنٹ نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی؟
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جواب دیا کہ سیاسی کارکن خوشی، غمی میں جاتے ہیں، لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے، لوگ ان سے اپنے کام کہتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ سیاسی کارکن سے وفاقی وزیر بننے تک آپ کی ذمے داری بڑھتی ہے، ضابطۂ اخلاق تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنتا ہے، صرف الیکشن کمیشن نے نہیں بنایا۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے کہا کہ آپ نے اپنی سروس میں ایسے نوٹس اور آرڈر نہیں دیکھے ہوں گے، جو بالکل مبہم ہوں، اس آرڈر اور نوٹس میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ کارروائی ختم کی جائے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ مؤکل کی جانب سے آئندہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، برابری کے مواقع دیے جائیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج ہی علی کریم کنڈی کا کیس بھی لگا ہوا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل اشرف گجر نے کہا کہ جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ سینیٹر ہیں، درخوست جے یو آئی (ف) کی سمجھی جائے یا ان کی، کامران مرتضیٰ کا ڈی آئی خان سے تعلق نہیں، کامران مرتضیٰ بلوچستان سے ہیں، وہ کیسے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے درخواست دائر کر رہے ہیں، وہ متاثرہ فریق نہیں ہیں، ان کے لیڈر مولانا فضل الرحمٰن ڈی آئی خان سے الیکشن ہار گئے تھے، میرے مؤکل نے مہم چلائی تھی جس میں مولانا فضل الرحمٰن کو شکست ہوئی، یہ درخوست بدنیتی پر کی گئی ہے، اسے خارج کیا جائے۔
علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ لکھ کر دیتا ہوں کہ آئندہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا، مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کا فیصلہ 7 فروری کو سنایا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر سزا یافتہ شخص گرفتار
بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے سزا یافتہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم عمران خان کی اہم چینی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات
گزشتہ روز پڑوسی ملک چین کے دورے پر پہنچنے والے وزیرِ اعظم عمران خان نے چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں جن کے دوران ڈیجیٹل، صحت، تجارت، صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس
ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نےسرکاری افسر ضیاء الرحمٰن کونوٹس جاری کر دیا، ضیاء الرحمٰن، جے یو آئی ایف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کےبھائی بھی ہیں۔
-
کراچی میں گرد آلود ہوائیں تھم گئیں
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چلنے والی گرد و غبار والی ہواؤں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
-
سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری
وفاقی وزارتِ داخلہ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فول پروف سیکیورٹی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔
-
ثاقب نثارکی آڈیوکی تحقیقات پرکمیشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات میں عدالت نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ پہلے آپ یہ بتائیں وہ اصل آڈیو کدھر ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا اصل آڈیو موجود نہیں، یہی بنیاد درخواست کو مسترد کر دینے کیلئے کافی ہے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
حکومت نے نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا
حکومت کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا۔
-
نوشکی، شہید کیپٹن ڈاکٹر بلال کی نماز جنازہ ادا
پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی ہے۔
-
میاں چنوں: حساس مقامات پر حملے کا منصوبہ ناکام، 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
-
دہشتگردوں کے پاس نیٹو فورسز کا جدید اسلحہ ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز چھوڑ کر گئیں۔
-
بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ بے بنیاد ہے: ڈی جی ISPR
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار، مزید 48 اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 48 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
چین: وزیرِ اعظم کا سرمایہ کاروں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ چین میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دن کا آغاز آج پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب سے ہوا۔
-
ملک میں ہر سال 2 لاکھ افراد کینسر کا شکار ہونے لگے
ملک بھر میں ہر سال 2 لاکھ کے قریب افراد مختلف اقسام کے کینسر کا شکار ہونے لگے۔
-
لاہور، مختلف علاقوں میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا۔
-
پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کرکے ہمارے حق کی بات کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں، پی ایس پی اپنےآئینی حقوق لے کر ہی اٹھے گی۔