Categories
Breaking news

علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن کے بجائے بھائی کی انتخابی مہم میں پہنچ گئے

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور الیکشن کمیشن میں حاضری کے بجائے اپنے بھائی کی انتخابی مہم میں پہنچ گئے۔

علی امین گنڈاپور کی اپنے بھائی کی انتخاب مہم میں شرکت کی تصویریں وائرل ہوگئیں۔

آج الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں وفاقی وزیر کے وکیل نےکورونا کی وجہ سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

علی امین گنڈاپور ادارے کو عزت نہیں دے رہے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ادارے کو عزت نہیں دے رہے ہیں۔

دوسری طرف علی امین گنڈا پور کی موہانہ آباد میں انتخابی مہم میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *