Categories
Breaking news

علیحدگی پسند رہنماؤں کی رہائی کے لئےمیڈرڈ کو چاہئے کوئی سیاسی راہ نکالے، کاتالان صدر

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا کے صدر پیراآراگونس نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن کونسل آف یورپ کی رپورٹ کی منظوری جہاں 9 قیدی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اسپین کے جبر اور دبانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جمعہ کے روز کاتالان حکومت کے سربراہ نے کہا کہ علیحدگی پسند کیمپ کے خلاف اس زیادتی کی حمایت اسپین کے باہر کہیں اور نہیں۔ ان کا مطلب تھا کہ باہر کی دنیا ہسپانوی حکومت کے اقدام کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی۔

انہوں نے مذید کہا کہ میڈرڈ کو چاہئے کوئی سیاسی راہ نکالے جس کی بنیادیں شہریوں کی رائے پر کھڑی ہوں۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز آراگونس کی ہسپانوی صدر پیدرو سانچیز کے ساتھ 40 منٹ فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ انہوں نے جون تک رو بہ رو ملاقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

جمعرات کے دن کونسل آف یورپ کی رپورٹ میں اسپین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 9 قیدی علیحدگی پسند رہنماؤں کو رہا کرے۔ انہوں نے جلاوطن رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری واپس لینے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔ دریں اثناء کونسل آف یورپ نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ غیر متشدد انحرافی کرنے والوں کے خلاف عدم انصاف پر مبنی سزاؤں سے گریز کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *