
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ علماء کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت اسٹڈیز‘ کا متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہر اسکول اور کالج کے طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمۂ قرآن بڑھنا لازمی کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہوگا تو ایک قوم بنے گی، ناظرہ اور ترجمۂ قرآن پڑھانے کے لیے علماء اور حفاظ کے لیے 1 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے نجی سطح پر سود کے خاتمے کے لیے پہلی قانون سازی کا اعزاز عطاء کیا ہے، ہم نے نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت کے لیے قانون سازی کی گئی، پہلی بار نکاح نامے میں عقیدۂ ختمِ نبوت کو شامل کیا گیا ہے۔
مولانا تقی عثمانی نے اس موقع پر کہا کہ دین کی خدمت کی برکات سے ہی آپ کی حکومت چلے گی۔
اُنہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ دین کی خدمت کر رہے ہیں، علماء آپ کے لیے دعا گو ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
پاکستان میں ایکسپائرڈ ویزوں پر مقیم غیر ملکیوں کے قانونی ایگزیٹ کیلئے آخری موقع
وزارتِ داخلہ پاکستان نے ملک میں زائد المیعاد ویزوں کے باوجود قیام پزیر غیر ملکیوں کے لیے عام رعایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں پاکستان سے قانونی ایگزیٹ کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔
-
نواز شریف و مریم پر قتل کی سازش کے الزامات کی تحقیقات شروع نہیں کیں: اسکاٹ لینڈ یارڈ
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور ناصر بٹ پر قتل کی سازش کے الزامات کے ثبوت ایک ماہ بعد بھی پیش نہ کیے جا سکے۔
-
سوات ایکسپریس وے اور موٹر وے کھول دی گئیں
دھند میں کمی کے باعث سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
-
پی ڈی ایم ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے: مسرت جمشید چیمہ
ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔
-
اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں؟ قاسم سوری
پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟
-
پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آج آخری روز
کراچی آرٹس کونسل میں جاری پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا آج چوتھا اور آخری روز ہے۔
-
پارٹی ارکان کو فوری انتخابات کی تیاری کا کہا گیا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکانِ اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔
-
کوئٹہ: اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
-
مفتاح اسماعیل معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔
-
اسلام آباد: FIA کی کارروائی، مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
کراچی: شارجہ کے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
-
رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کی 1 نشست پر پولنگ جاری
خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کی 1 نشست پر پولنگ جاری ہے۔
-
کشمیر بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز میں ن لیگ، وارڈز میں PTI آگے
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسلوں میں سے 37 کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
-
حافظ آباد: دھند کے باعث حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے، ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
-
پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے نتائج جاری
اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف 12 نشستیں جیت سکی ہے۔