Categories
Breaking news

علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے 

Advertisement

علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے علیل تھے،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔علامہ خادم حسین رضوی کی طویل عرصے سے طبیعت خراب تھی اور حال ہی میں انہوں نے فرانس کے خلاف فیض آباد میں شدید سردی کے موسم میں تین دن دھرنا بھی دیا تھاتاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔

معروف شاعر سلام مچھلی شہری کا یومِ وفات(19نومبر)

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *