Categories
Breaking news

علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف دھند برقرار، پروازیں منسوخ و تاخیر

Advertisement
علامہ اقبال ائیرپورٹ  کے اطراف دھند برقرار، پروازیں منسوخ و تاخیر

Advertisement

لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے اطراف شدید دھند برقرار ہے، جس کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

انکوائری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 اور غیر ملکی ایئر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 منسوخ ہوگئی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 520، غیر ملکی ایئر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 منسوخ کردی گئی ہے۔

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، پروازوں کا شیڈول متاثر

دھند کے باعث لاہور سے دبئی اور ریاض جانے والی دو پروزیں جبکہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی تین پروازیں منسوخ کی گئیں

اس کے علاوہ غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 521 منسوخ ہوگئی ہے۔

انکوائری ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 پانچ گھنٹے اور غیر ملکی ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی ائیر لائن کی کراچی جانےوالی پرواز 401 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *