Categories
Breaking news

عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر معذرت کر لی

Advertisement
Advertisement

پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین لگوانے پر معذرت کی گئی ہے۔عفت عمر کی جانب سے گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسن لگوائی گئی تھی۔سوشل میڈیا پر اُن کی کورونا ویکسین لگواتے ہوئے ویڈیو اور تصویریں خوب وائرل ہوئیں جس پر اُن کے مداحوں و فالوورز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُن پر خوب تنقید کی گئی تھی۔40 سالہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر خود پر ہونے والی تنقید کے نتیجے میں اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک ٹوئٹ کے ذریعے معذرت کی ہے۔عفت عمر کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’وہ کورونا ویکسین لگوانے پر معذرت کرتی ہیں اور وہ اس پر شرمندہ بھی ہیں، وہ اپنی دل کی گہرائیوں سے معذرت خواں ہیں، وہ اس کا ازالہ کریں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *