Categories
Breaking news

عظمی بخاری، حنا پرویز کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے پر غور

عظمی بخاری، حنا پرویز کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے پر غور

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر ن لیگی رہنما عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ سمیت متحدہ اپوزیشن کے 18 ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود، طاہر خلیل ، سلمان رفیق، عظمی بخاری ، حنا پرویز بٹ، عنیزہ فاطمہ کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے غور ہو رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو آج شام اپنی رپورٹ اسپیکر کو دے گی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے دور میں اسپیکر ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.