حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے استعفے میں کہا کہ 2018 ء کا الیکشن معلوم اور نامعلوم مخلوق کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا۔

نون لیگی اراکینِ اسمبلی کے ایک کے بعد ایک استعفے
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک جاری ہے جس کے تحت مسلم لیگ نون کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

x
Advertisement
انہوں نے کہا کہ الیکشن انجینئرڈ ہونے کے باوجود نون لیگ نے 129 سیٹیں حاصل کیں اور پنجاب میں پی ٹی آئی کے حصے 120 سیٹیں آئیں۔
استعفے کے متن میں کہا گیاہےکہ الیکشن کے بعد ایک سیاسی رہنما کا جہاز حرکت میں آگیا اور پنجاب میں نون لیگ کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کا استعفیٰ کا اعلان
مسلم لیگ ن کے سندھ سےتعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔

متن میں مزید تحریر کیا گیا کہ غیر آئینی غیر جمہوری اقدام کے باوجود نون لیگ کی قیادت نے عمران خان کو موقع دیا لیکن اڑھائی سال بعد پاکستان کا ہر شعبہ زوال پذیر ہے لہٰذا پاکستان اور پنجاب اب مزید تباہی اور بربادی کامتحمل نہیں ہوسکتا، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ ہو اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، عنیزہ فاطمہ اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان سمیت متعدد دیگر اراکین نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
27ماہ میں 206 ارب کی وصولی کی: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل گوہر نفیس کہتے ہیں کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 27 ماہ میں مجموعی طور پر 206 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔
-
اپوزیشن کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہی ہے، شوکت یوسفزئی
وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
-
حمزہ نے مریم سے دادی کی وفات کے دوسرے دن استعفیٰ مانگا، فیاض چوہان
پنجاب کے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے مریم نواز سے دادی کی وفات کے دوسرے دن استعفیٰ مانگا۔
-
پاکستان سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
-
نمل کی طالبہ کو مزید وقت دینے کا صدر کا فیصلہ درست قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمل یونیورسٹی کی طالبہ کو تھیسز کے لیے مزید وقت دینے کا صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
-
لاک ڈاؤن کیلئے تنقید کرنیوالی اپوزیشن آج جلسے کر رہی ہے: عمران خان
وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ افسوس لاک ڈاؤن کیلئے تنقید کرنےوالی اپوزیشن آج جلسے کر رہی ہے، پہلے یہی اپوزیشن تنقید کر رہی تھی کہ لاک ڈاؤن کیوں نہیں کیا جا رہا۔
-
لاہور: حوالات میں ملزم پرسرار طور پر ہلاک
لاہورکے غازی آباد تھانے کی حوالات میں ملزم پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
-
رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کا استعفیٰ کا اعلان
مسلم لیگ ن کے سندھ سےتعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔
-
لاہور: PDM جلسے سے قبل ڈی جے بٹ گرفتار
لاہور پولیس نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لئے ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کےشر سے وہ لوگ بھی محفوظ نہیں جن کےان پر احسانات ہیں۔
-
علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتایا جائے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو بائیڈن کی چاپلوسی کے بجائے علیمہ باجی کی بیرون ملک جائیدادوں کا راز قوم کو بتائیں ۔
-
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے وائٹ کار گینگ کا کارندہ گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر چھاپا مار کر وائٹ کار گینگ کے کارندےکو گرفتار کر لیا۔
-
بارش متاثرین کیلئے 4 ارب روپے امداد کی منظوری
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔
-
اپوزیشن اور کورونا دونوں معیشت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسلم اقبال
وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور کورونا دونوں قومی معیشت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
-
حافظ آباد کی رہائشی فرانسیسی خاتون جاں بحق
حافظ آبادمیں فرانسیسی نیشنلٹی ہولڈرخاتون جاں بحق ہوگئی، شوہر کا کہنا ہے کہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاکت ہوئی ہے، پولیس کہتی ہے پوسٹمارٹم کےبعدہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
-
وفاقی حکومت بھی بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی میں تعاون کرے: مرتضی وہاب
سندھ حکومت نے بارش متاثرین کی مالی مدد کے لیے 4ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی۔
-
نون لیگی اراکینِ اسمبلی کے ایک کے بعد ایک استعفے
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک جاری ہے جس کے تحت مسلم لیگ نون کے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔