
اسلام آباد ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ شیخ عظمت سعید کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے کیس سننے پر اعتراض کر رکھا ہے۔

Table of Contents
براڈ شیٹ: عظمت سعید کے تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری
وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل 1 رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

x
Advertisement
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ آپ کیس کسی دوسرے بینچ کو بھیج دیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ آپ نے تو ہر بینچ پر اعتراض کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
- براڈشیٹ انکوائری کمیشن، شیخ عظمت سعید کی تقرری اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- براڈ شیٹ معاملہ، حکومت عظمت سعید پر بضد کیوں ہے؟ مریم اورنگزیب کا سوال
دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت نیب میں بطور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔
درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر ان کی تقرری مفادات کا ٹکراؤ ہے، ریٹائرڈ جج کو ریٹائرمنٹ کے 2 سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
زرداری، بلاول نے سینیٹ کیلئے پی پی امیدوار فائنل کرلیے
سینیٹ الیکشن کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔
-
کراچی میں موسم خشک، لاہور آج دنیا کا تیسرا آلودہ شہر رہا
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنےکا امکان ہے، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج تیسرےنمبر پر رہا۔
-
سندھ: 1302 ویکسینیٹر کی بھرتیاں غیر قانونی قرار
سندھ ہائی کورٹ نے نومبر 2019ء میں ہونے والی 1 ہزار 302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تمام ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔
-
پنجاب میں تبدیلی ایجنڈے کو بزدار لے کر چل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے ا یجنڈے کو عثمان بزدار آگے لے کر چل رہے ہیں۔
-
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، زرداری و بزدار کی مذمت
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شدید مذمت کی ہے۔
-
راجن پور: پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی
راجن پور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
-
سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر PDM کیوں گھبرا رہی ہے،چوہدری سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا، قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 ء تک صبر کریں۔
-
راجن پور میں وائلڈ لائف کی کارروائی، 2 شکاری گرفتار
راجن پور میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 2 نایاب نسل کے پرندے تلور اور شکار کا سامان برآمدکرلیا گیا۔
-
اسد درانی کیس، جسٹس محسن اختر کیانی کی مزید سماعت سے معذرت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی اسد درانی کے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔
-
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کیسز 5 لاکھ 60 ہزار سے متجاوز
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو چکی ہے۔
-
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 4 جوان شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
-
پاک بحریہ کی مشق امن 2021ء، کراچی میں پرچم کشائی
امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام دیتے ہوئے پاک بحریہ نے ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن 2021 ء کا انعقاد کیا ہے جس کے سلسلے میں کراچی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
-
سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر ملک کو تباہ کیا، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا۔
-
لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار
لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، بیرون اور اندرون ملک 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
-
میں نے کبھی عمران خان پر تنقید نہیں کی: مولانا طارق جمیل
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اُن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی خبروں کی تردید کردی۔