
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور عطا تارڑ نئی تفصیلات سامنے لے آئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 45 کروڑ روپے جیولری سیٹ کا تحفہ 5 لاکھ روپے میں خریدا، تحفے میں ملے تین جیولری سیٹ کی مالیت 4.96 ارب روپے ہے۔ انہوں نے تینوں سیٹ کو خریدنے کے لئے 1کروڑ 25 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔
ان کا کہنا ہے کہ رسید بھی ہاتھ سےبنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں، یہ تمام تحائف توشہ خانہ میں کبھی جمع ہی نہیں کرائے گئے تھے، عمران خان نے تحائف کی قیمت تاج محل پلازا سکستھ روڈ راولپنڈی سے لگوائی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈائمنڈ سے بھری رولیکس کی گھڑی کی قیمت کروڑوں روپے ہے، عمران خان کو میری گھڑی میری مرضی کہتے ہوئے شرم نہیں آئی؟
عمران خان نے ملک کی عزت و وقار کو مجروح کیا، ایک گھڑی چور ملک کا وزیراعظم تھا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ کو 10 کیرٹ کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی، دونوں قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرگئے انہیں شرم آنی چاہئے، یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اب بھی وقت ہے یہ تحفے توشہ خانے میں جمع کرادیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انکوائری چل رہی ہے،نئے انکشافات ہورہےہیں، اربوں روپے کے مزید تحفے بیچے گئےہیں، تحفے بیچنے میں سرکاری افسران کے بھی نام سامنے آرہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرکے مال مسروقہ کی برآمدگی کی جائے گی۔
شہبازشریف نے وزیراعظم ہاوس کی راہداریوں میں تمام تحائف لگا دیے ہیں،گھڑی چور عمران نیازی کے خلاف مریم اورنگزیب کھل کر بولتی ہیں،انہیں جے آئی ٹی میں بلانے کا کوئی جواز نہیں، اگر بلانا ہے تو پرویز الہی کو بلائیں۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جب عمران خان پر حملہ ہوا تو صوبے میں پرویز الہی کی حکومت تھی، شہزاد اکبر مشیر احتساب تھے، میں مشیر احتساب نہیں ہوں، جو بات کروں گا وہ دستاویزات اور ثبوتوں کیساتھ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات ضرور قائم ہوں گے،فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے۔ ہماری جماعت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے سیاسی انتقام کی بو آتی ہو۔
اس کے برعکس عمران خان صبح حکم دیتے تھے شام کو ہیروئن برآمد ہوجاتی تھی، بندا اندر کردیا جاتا تھا
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل آگئی
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
-
مصدق ملک نے بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کردی
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کے حوالے سے آذربائیجان کے ساتھ ایک معاہدے کے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
کس کس کو وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ملی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدے داران کو دی گئی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
-
موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس ، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
سکھر کی عدالت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
-
کراچی میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان
کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمان نے شہر میں 100نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
ترقی پانے والے ڈاکٹر فاروق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی ایڈمن تعینات
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 سے حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسر ڈاکٹر فاروق احمد کو ایف آئی اے میں ڈائریکٹر کراچی ایڈمن تعینات کر دیا گیا۔
-
سندھ ہاؤس کے فنڈز میں بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا۔
-
پاک افغان سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
پاک افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔
-
سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران قتل میں ملوث ملزم نظام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔
-
بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرایا دیا ہے۔
-
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
-
سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور
گیس کی قلت کے باعث صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔