Categories
Breaking news

عطاء تارڑ کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا، مریم اورنگزیب

Advertisement
عطاء تارڑ پر کوئی کیس نہیں تھا ، بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن عطاء تارڑ کو پہلے حراست میں لیا گیا پھر چھوڑ دیا گیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے عطاء تارڑ کو گرفتار کیا، ان کے خلاف کوئی کیس نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری انتخابات سے قبل دھاندلی ہے، مریم نواز کی ڈسکہ میں ریلی کے خوف کی وجہ سے عطا تارڑ کو گرفتارکیا گیا۔

ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری و رہائی

ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا عطا تارڑ کو کون سے تھانے میں متنقل کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے اپنا موقف دیا کہ کچہری چوک کے قریب گاڑی کو روکا گیا جس میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسلحہ بردار افراد کو حراست میں لیا گیا،لیگی قائدین نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی،انھیں گرفتار نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *