Categories
Breaking news

عشرہ محرم الحرام: مجالس عزاء میں علماء کرام اور ذاکرین نے فضائل محمد و آل محمدﷺ پر روشنی ڈالی

Advertisement
Advertisement

واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے اور سچ بولنے کا سبق دیتا ہےواقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے اور سچ بولنے کا سبق دیتا ہے۔

ملک بھر میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، مجالس عزاء میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کثیر تعداد میں شرکت کرکے سیدالشہدا کی خدمت میں پرسہ پیش کر رہے ہیں۔۔

ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح تحصیل دنیاپور میں بھی عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے، امام حیدریہ سجادیہ، امام بارگاہ حسینیہ قصر ابوطالب، امام بارگاہ ابو الفضل عباس، امام بارگاہ قصرعباس اور امام بارگاہ قمر شاہ سمیت تحصیل بھر کے دیگر امام بارگاہوں میں مجالس عزاء برپا کی جا رہی ہیں۔۔

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں محرم الحرام کے سلسلے میں دربار حسین میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔۔

ضلع چکوال کی بھی مختلف امام بارگاہوں میں عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے، امام بارگاہ گلستان زہرہ چکوال میں تین محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علماءوذاکرین فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *