Categories
Breaking news

عرب اسلاف کی تلوار کے ساتھ صرف ڈانس کرتے ہیں، مشتاق احمد خان

عرب اسلاف کی تلوار کے ساتھ صرف ڈانس کرتے ہیں، مشتاق احمد خان

امیرِ جماعت اسلامی خیبر پختون خوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عرب اسلاف کی تلوار کے ساتھ صرف ڈانس کرتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد خان نے کہا کہ فلسطین انبیاء کرام کی سرزمین ہے جو امتِ مسلمہ کے پاس امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے کنارے پر لاکھڑا کیا ہے، مسجدِاقصی اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ دل دھڑکتا ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کے پی نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، ہم فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے غزہ فنڈ قائم کر رہے ہیں، 30 مئی کو پشاور میں آزادی قبلہ اول ملین مارچ کریں گے۔

مشتاق احمد خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، عرب اسلاف کی تلوار کے ساتھ صرف ڈانس کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *