Categories
Breaking news

عدنان جعفر23 سال پہلے کیسے دِکھتے تھے؟

Advertisement
Advertisement

پاکستان کے نامور اداکار عدنان جعفر نے اپنی 23 سال پرانی تصویر شیئر کر دی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے 46 سالہ عدنان جعفر نے کیپشن میں لکھا کہ ’23 سال پرانی یادگار تصویر عدنان جعفر نے رواں برس معروف امریکی ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ ‘ میں پاکستانی آفیسر کا کردار ادا کر کے پاکستانی شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔پاکستانی نژاد امریکی یا برطانوی اداکاروں کو تو ہم ہالی ووڈ پروڈکشن میں دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن پاکستان کے مقامی باشندے کا ایک معروف ٹی وی سیریز میں کاسٹ ہوجانا قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
رواں سال فروری میں شروع ہونے والے ہوم لینڈ کے آٹھویں اور آخری سیزن کی نویں قسط بعنوان ’اِن فُل فلائٹ‘ نے پاکستانی شائقین کو اس وقت حیرت میں مبتلا کردیا کہ جب انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز میں پاکستانی آفیسر کا کردار عدنان جعفر کو نبھاتے دیکھا۔فلم ’پراجیکٹ غازی‘ میں ولن بننے والے عدنان جعفر پاکستان کی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں جو مختصر عرصے میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں سے شوبز انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب رہے۔عدنان جعفر پاکستانی فلم منٹو، جلیبی، پرواز ہے جنون، پروجیکٹ غازی، پنکی میم صاحب سمیت کئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *