Categories
Breaking news

عدم اعتماد کی قرارداد آئینی کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی

عدم اعتماد کی قرارداد آئینی کے منافی قرار، ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دیدی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فواد چوہدری کے عدم اعتماد تحریک پر اٹھائے گئے آئینی اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے نکتہ اٹھایا کہ 7 مارچ 2022 کو ہمارے سفیر کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے ، اگر یہ کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کا آئندہ کا راستہ بہت مشکل ہوگا ، اس سے اگلے دن 8 مارچ 2022 کو پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آجاتی ہے ۔

لندن میں نواز شریف پر حملے کی کوشش

فواد چودھری نے کہا کہ جناب سپیکر غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر تحریک عدم اعتماد آئین کے منافی ہے ۔

قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ فواد چودھری کا پوائنٹ درست ہے ، غیر ملکی طاقتوں کی ایماء پر تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آئین کے منافی ہے ، لہذا میں اسے مسترد کرنے کی رولنگ دیتا ہوں ۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.